تازہ ترین

یومِ اساتذہ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال کے تعاون سے پروگرام کاانعقاد

چترالل(چترال ایکسپریس) یومِ اساتذہ کے حوالے سے شہید اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی چترال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال کے تعاون سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم تھے،تقریب میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، ڈائریکٹر اسامہ وڑائچ اکیڈمی، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استاد کی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ:
اساتذہ قوم کا معمار ہوتے ہیں اور ان کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔
استاد اپنے شاگرد کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ مستقبل میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔
استاد شاگرد کے مستقبل کے لیے ہمیشہ بہترین کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے تمام اساتذہ کرام کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے یومِ اساتذہ کی مناسبت سے شاندار پروگرام کے انعقاد پر شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی کی کاوشوں کو سراہا .اورتقریب کے آخر میں مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو بہترین خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO