تازہ ترین

میڑک امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کی اعزاز میں ہائی سکول کوشٹ میں پروقار تقریب

اپر چترال (جمشیداحمد) زین العابدیں ہیومن ڈیویلمنٹ فاونڈیشن کی طرف سے میڑک امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کی اعزاز میں Award Distributions ceremony Honoring Academic Excellence ,,Shinig Stars,, ایک تقریب پرنسپل سیف اللہ اور اسٹاف کی چیرمین شپ میں گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اے ایس ڈی اوز اپر چترال سکول پرنسپلزپوزیشن ہولڈرز اسٹوڈنٹ نمایندہ گاں معتبرات علاقہ سکول کے اساتزہ کرام طلبا و طالبات پوزیشن ہولڈرز کے والدین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایس ایچ او تھانہ موڑکھو اسرار احمد پریس کلب اپر چترال کے صدر محمد علی مجاہد پریس اور میڈیا کے نمایندہ گان نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت اے ایس ڈی ای اواپر چترال ذولفقارعلی یفتالی نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف شاعر ادیب ظفر اللہ پرواز تھے۔
تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا  مقررین نےاپنی خطاب میں امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انکی انتھک کوششوں کوبے حد سراہا اسٹوڈنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے پر زین العابدیں ہیومین ڈویلمنٹ فاونڈیش کا شکریہ ادا کیا اور سابق ایم پی اے زین العابدین کی علاقے میں پہلی دفعہ تعلیم کی فروغ اور علم کی روشنی کو پھیلانے سکولوں سے محبت کا ذکر کرتے ہوئے ان کی گرانقدر خدمات کوخراج تحسیں پیش کیا اور ان کے نام پر قائم ہونے والے فلاحی فاونڈیشن کو کامیاب کرنے میں ہر قسم کی تعاون کا وعدہ کیا
زین العابدیں ہیومن فاونڈیشن کے اونر منیجر عدناں زین نے خطاب کیا اور فاونڈیشن کی اعراض ومقاصد بیاں کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تعلیمی اور فلاحی ادارہ ھوگا جو وقت کے ساتھ یہ ادارہ تعلیم کے زریعہ انسانیت کی ترقی کا زریعہ ہوگا شروع ہی میں ہم اس کو اسٹوڈنٹ ایوارڈ سے شروع کیا ہے۔
مقررین میں سابق ہیڈماسٹر محمد حبیب مولانا سراج الدین پرنسپل کمال الدین پرنسپل شمشاد بی بی علی دانہ خان ار ایس ڈی ہو اے کے ای ایس اولڈ سیٹزن میر وزیر نعمان زین یعقوب مصروف منظور علی دیگر نے خطاب کیا۔اور نعمان زین نے مہمانون اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

مہمان حصوصی ظفر اللہ پرواز نے خطاب کیا منعقدہ تقریب کی تعریف کی پوزیشن ہولڈرز کو مبارک باد پیش کی ۔
پوزیشن ہولڈرز میں ربیل احسان دختر احسان اللہ جی ایچ ایس وریجون پہلی شہلا غزیز ڈی ایس ایس شونو دوسری اور مبشرہ ڈی ایس ایس شونو تیسری پوزیشن حاصل کی تھی انہیں اعزازی شیلڈ اور انعامات سے نوازہ گیا
اخر میں یہ تقریب صدرے محفل اے ڈی او اپر چترال ذولفقار علی یفتالی کے صدراتی خطبے سے اپنے اختتام کو پہنچا ۔نظامت کی فرائض نوجوان ماہر تعلیم استاد نور صبا نے انجام دیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock