تازہ ترین

خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان کی بھارت اور افغانستان کے طرف سے در اندازی کی بھر پور مزمت کی، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش

چترال (چترال ایکسپریس)خطیب شاہی مسجد چترال نے آج نماز جمعہ کے خطبے میں استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداد پاکستان اللہ تعالی کے طرف سے نعمت عظمی ہے اس ملک کی حفاظت اہل پاکستان پر فرض ہے انہوں نے ہمسایہ ملک بھارت اور افغانستان کے طرف سے در اندازی کی بھر پور مزمت کی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے کہا وطن کیلئے ہر قسم کے قربانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نےجنرل عاصم منیر کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور خراج تحسین پیش کی۔انہون نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج پر غیر ضروری تنقید کیا جارہاہے مسلح افواج پاکستان کے بقا کا ضامن ہیں۔

انہوں نے کہا اسلام میں دہشت گردوں اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں ہے انہوں نے ملک کے سلامت اور شھداء کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock