تازہ ترین

ٹنل اپروچ روڈ کا تعمیراتی کام مکمل، مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ نے افتتاح کردیا

چترال(چترال ایکسپریس  ) ٹنل اپروچ روڈ کا تعمیراتی کا کام مکمل  ہوگیامسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ نے موقع پر جاکر افتتاح کیا ۔ اس موقع پر تعمیراتی کمپنی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کی چار مہینے قبل منصوبے پر کام شروع ہوا تھا ۔چھ مہینوں کی ڈیٹ لائن سے دو ماہ قبل منصوبہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ کوالٹی کام ہوا ہے جس کےلئے این ایچ اے، وزیراعظم معاینہ کمشن ، نواب علی کنسٹرکشن کمپنی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ نیاز اے نیازی نے وزیراعظم میاں شہباز شریف ، چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار محمد سلطان ، برگیڈئیرر مظفر علی رانجھا ،محمد ظاہر شاہ ، قیصر رحمان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن عبدالولی خان ایڈووکیٹ ، ایم این اے غزالہ انجم اور مسلم ن کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےخاص طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر منٹننس ملک امیر زیب خان ۔ ڈاریکٹر گوہر خان کا شکریہ بھی ادا کیا ان کی انتھک کوششیں سے یہ کام ممکن ہوا۔ اب عوام کی سفری مشکلات میں بہت کمی آئی ہے۔ انہوں نے ممبر این ایچ اے نارتھ مجید خان اور ڈپٹی کمشنر چترال راؤ ہاشم عظیم ۔ پروجیکٹ منیجر حظیفیہ احمد اور مزدورں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock