تازہ ترین

بمبوریت میں چترال گول نیشنل پارک وائلڈ لائف ڈویژن، اورچترال گول کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرٹ ورکشاپ کا انعقاد

چترال( چترال ایکسپریس )وادی کالاش
بمبوریت میں چترال گول نیشنل پارک (CGNP) وائلڈ لائف ڈویژن، چترال گول کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن (CGCDCA) نے کالاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KVDA) کے تعاون سے ایک شاندار آرٹ ورکشاپ کا انعقادکیا، جس میں مقامی نوجوان آرٹسٹوں کے ساتھ ساتھ کالاشی بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
اس ورکشاپ کا مقصد
حیاتیاتی تنوع (Biodiversity)
مقامی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے آگاہی بڑھانا تھا، تاکہ مقامی نوجوان آرٹسٹوں کو اپنے فن کے ذریعے ان موضوعات کو اجاگر کرنے کا موقع دیا جا سکے۔
تقریب کا آغاز رضوان اللہ یوسفزئی ڈی ایف چترال گول نیشنل پارک ، سلیم الدین (چیئرمین CGCDCA)، اور منہاس الدین (ڈی جی KVDA) کے ویلکم نوٹ سے ہوا۔ اس کے علاوہ بورڈ ممبر خورشید، شیر تاج (صدر VCC رمبور)، اور رحمت زار (VCC رمبور) بھی خصوصی طور اس پروگرام میں شریک ہوئے۔
تمام ارٹسٹوں نے بھرپور طریقے سے اپنے فن پارے تخلیق کیں اور بچوں نے اپنے پنسل ورک سے اس ورکشاب کو مزید دلچسپ بنایا۔
ورکشاپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، اور آخر میں تمام شرکاء میں ان کی حوصلہ افزائی کے طور پر عبدالسلام، اے ڈی سی چترال لوئر نے انعامات تقسیم کیے۔
یہ تقریب نہ صرف مقامی آرٹسٹوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تھی بلکہ چترال کی فطری خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور سیاحتی امکانات کو اُجاگر کرنے کی ایک شاندار کوشش بھی ثابت ہوئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO