تازہ ترین

چترال گیس پلانٹس کے بارے میں وزیراعظم کے اعلان کے باوجود متعلقہ محکمہ غیر زمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے پشاور ہائیکورٹ ۔۔

پشاور (چترال ایکسپریس)ایس این جی پی ایل کیس بمقام دروش آیون بروز سنگور چترال میں پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس جسے معروف سماجی و سیاسی شخصیت رضیت باللہ بزریعہ شیر حیدر ایڈووکیٹ دائر کیا ہوا ہے کل فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں محکمہ پٹرولیم کی سرزنش کرتے ہوے کہا عجیب بات ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ چترال میں گیس پلانٹ پراجیکٹ کی دوبارہ بحالی کا اعلان کرتا ہے جبکہ متعلقہ محکمہ لا علم ہے یہ نوبت اس وقت پیش آیا منسٹری آف پٹرولیم کے وکیل نے توہین عدالت کیس کو خارج کرنے کے لیے تحریری طور پر جواب جمع کردیا جس کے جواب میں رضیت باللہ کے وکیل نے وزیر اعظم کا ڈائریکٹیو عدالت میں پیش کیا معزز عدالت نے 22 دسمبر کو متعلقہ محکمہ کے زمہ دار افسر کو حاضر ہونے کا کہا یاد رہے متعلقہ گیس پلانٹس کیس سماجی شخصیت رضیت باللہ کے کیس جیتنے کے مقررہ وقت میں شروع نہ کرنے کی وجہ سے توہین عدالت کا کیس دائر کیا گیا

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock