
تازہ ترین
ٹریفک وارڈن پولیس کی لوئر چترال میں غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
چترال(چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایت پر انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس اے ایس آئی جنگ بازخان کی سربراہی میں
گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی سلنسرز اور فلیش لائٹس کے استعمال کے خلاف خصوصی مہم کا سلسلہ جاری یے۔
ٹریفک وارڈن پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے متعدد گاڑیوں اور موٹر سائکلوں پر لگائے گئے غیر قانونی سلنسرز اور فلیش لائٹس اتار دئیے گئے۔
