تازہ ترین

لوئر چترال ضلعی انتظامیہ کی کارروائی ،نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد لکڑی سٹال مالکان گرفتار اور سٹالز کو موقع پر سیل ۔

چترال( چترال ایکسپریس )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان نے چترال بازار میں واقع فائر ووڈ/جلانے کی لکڑی کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا , نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد سٹال مالکان گرفتار اور سٹالز کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو ہدایات دی گئی ہے کہ گرانفروشوں کی اطلاع درست معلومات کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر افس چترال 0943413686
اسسٹنٹ کمشنر افس دروش 0943480203 کے نمبرز پر دیں۔
آپ کی شکایات پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock