تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس مقامی ٹاؤن ہال چترال لوئر میں منعقد

چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی کا 58واں یوم تاسیس مقامی ٹاؤن ہال چترال لوئر میں منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ چترال کو دوبارہ پی پی پی کا ناقابل تسخیر قلعہ اور گڑھ بنایا جائے گا جس کے ساتھ پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو والہانہ محبت رکھتے تھے اور اپنے پانچ سال دور اقتدار میں آٹھ مرتبہ دورہ کیا۔ پارٹی کے سینئر رہنماء ضلعی صدر سلیم خان کے علاوہ، جنرل سیکرٹری قاضی فیصل، شاہ مراد بیگ، نظار ولی شاہ، خالد پرویز،حاجی غازی وردک، محمد افضل،عبدالصمد شاہ، شبنم ناصر اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پارٹی نےغریب کو قوت گویائی دے دی اور حقیقی آزادی کے مفہوم سے آشنا کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی ترقی کی تاریخ دراصل پی پی پی کی تاریخ ہے جس نے لواری ٹنل پر کام شروع کرنے سے لے کر پن بجلی گھر، کالج اور چترال کے دوردراز میں سڑکوں کا جال بچھانے اور پہلی مرتبہ راشن کارڈ کے ذریعے اشیائے خوراک کی فراہمی کو متعارف کرایا۔

انہوں نے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھ چترال کے عوام کا عمومی اور پارٹی کارکنان کا خصوصی وطیرہ رہا ہے۔ انہوں نے پارٹی کی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں ہر حالت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری کا بھرم قائم رکھنا ہے۔ اس موقع پر یوم تاسیس کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock