تازہ ترین

ایبٹ آباد لیڈی ڈاکٹر کا قتل ،صوبے کی دیگر ہسپتالوں کی طرح چترال میں بھی اوپی ڈی بںد

چترال( چترال ایکسپریس ) ایبٹ آباد بے نظیر شہید ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق کے اغواء اور قتل کے خلاف ڈاکٹرز, پیرامیڈیکس کا احتجاج جاری ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار نے صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ اور خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جس کیوجہ سے چترال لوئر کے ہسپتالوں میں بھی اوپی ڈی بند ہے
ڈی پی او ایبٹ ہارون رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی سہیلی ردا جمعرات کے روز انہیں ہسپتال سے ساتھ لے کر گئی اور اغوا کے آدھے گھنٹے بعد ہی انہیں قتل کردیا گیا تھا۔ ملزمان کی نشاندہی پر پیرکے روز صبح ڈاکٹر وردہ کی لاش کو برآمد کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO