تازہ ترین

آیون پروفیشنل فارمز کوآپریٹیو آرگنائریشن نے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیا

چترال (چترال ایکسپریس)آیون پروفیشنل فارمز کوآپریٹیو آرگنائریشن نے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیا۔ اس سلسلے میں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کو آپریٹیو آفس چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں ادارے کے آفیسرز ڈی ڈی او / ڈسٹرکٹ آفیسر محراب غازی ، اسسٹنٹ کو آپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ناصر احمد ، سب انسپکٹر نوید احمد اور ایگری بزنس منیجر عبد الحمید موجود تھے ،

آیون پروفیشنل فارمرز کو آپریٹیو آرگنائزیشن کے صدر عتیق احمد اور جنرل سیکرٹری محکم الدین نے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے موقع پر ادارے کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا اور آرگنائزیشن کی ترقی کیلئے مستقبل میں بھی رہنمائی کی درخواست کی ۔
علاقہ آیون چترال بھر میں سب سے زیادہ سبزیات کی پیداوار کا حامل ہے ۔ جس میں جد ید زرعی سہولیات فراہم کرکے ایگری بزنس کو ترقی دینے کے مواقع موجود ہیں ۔ اس سلسلے میں آیون پروفیشنل فارمرز کوآپریٹیو آرگنائزیشن کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے جس کے ذریعےزراعت سے وابستہ افراد نہ صرف زرعی فوائد حاصل کرسکیں گے بلکہ دیگر کاروباری فوائد حاصل کرنے کے راستے کھلیں گے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO