تازہ ترین

*ڈی پی اولوئر چترال رفعت اللہ خان کا ڈی آرسی آفس چترال کا دورہ ، ممبران کے ساتھ خصوصی ملاقات*

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان نے ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل ( ڈی آرسی ) آفس چترال کا دورہ کرکے ڈی۔ار۔سی ممبران کے ساتھ خصوصی ملاقات کی

اس موقع پر ریٹائرڈ ایس۔پی میر کلان خان ، ریٹائرڈ ایس۔ پی شیر احمد اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے دوران ممبران نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو ڈی۔ار۔سی سرکل چترال کے مجموعی کارکردگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے لوئر چترال میں ڈی۔آر۔سی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اور تمام ممبران کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ ڈی۔ار۔سی ممبران اپنے فرائض منصبی کو دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں ۔اپنا قیمتی وقت نکال کر پولیس کے ساتھ معاشرے میں امن وامان کے قیام اور لوگوں کے درمیان مسائل کو فریقین کی رضامندی سے حل کررہے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO