تازہ ترین

تنظیم اساتذہ پاکستان لویر چترال کے زیر اہتمام پرنسپل پروفیسر سراج محمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

چترال (چترال ایکسپریس )تنظیم اساتذہ پاکستان لویر چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر سراج محمد مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں مقررین نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک مثالی استاذ، قابل ترین ایڈمنسٹریٹر اور انتہائی خوش اخلاق انسان کے طورپر پیش کرتے ہوئے ان سے متعلق خوشگوار یادوں اور واقعات کو تفصیل سے بیان کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں گورنمنٹ کالج کے قائمقام پرنسپل پروفیسر ضیاء الحق، کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین، تنظیم اساتذہ کے صدر سفیر اللہ، مولانا خلیق الزماں ،اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے ڈائرکٹر فدا ء الرحمن، ڈپٹی ڈی ای او مقدس خان، تنظیم اساتذہ کے ضیاء الدین، مطیع الرحمن اور دوسرے شامل تھے۔ انہوں نے پروفیسر سراج محمد کی ناگہانی رحلت کو چترال کی تعلیمی حلقوں کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ تین دہائیوں پر محیط ان کی ٹیچنگ کیرئر دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگریزی ادب کے استاذ کے طور پر نام کمانے کے ساتھ انہوں نے قرآن فہمی پر بھی عبور تھا جوکہ ان کا امتیازی وصف تھا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock