
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری*
چترال(چترال ایکسپریس)*ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ رمبور SI عبدالوکیل اور IHC ریاض علیشاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو
گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزم کی شناخت محسن الرحمن سکنہ اپر دیر سے ہوکر ملزم کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب برامد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رمبور میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
