
سٹی تھانہ چترال لوئر کی کاروائی ۔منشیات فروش ملزمہ افیون سمیت گرفتار
چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری ہے
ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمن کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال انسپکٹر علی احمد کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال کفایت اللہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دوران خانہ تلاشی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمہ کو
گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ملزمہ کی شناخت اسلام بی بی سکنہ گرم چشمہ حال سبزی منڈی سے ہوکر ملزمہ کے قبضے سے 545 گرام افیون برامد کرلی گئی، گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ سٹی چترال میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.
