
چترال ٹاؤن ایریا کے لیے الیکٹرک اسٹوو کے بجائے گیس اسٹوو فراہم کی جائیں ۔عوامی حلقے
چترال(چترال ایکسپریس) چترال ٹاون کے صارفین ںے ٹاؤن ایریا کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ بعض اداروں کی طرف سے جو الیکٹرک چولہے
فروخت کئے جارہے ہیں ان کے استعمال سےبجلی کے بل میں دس گنا اضافہ ہوگا ، چترال ٹاون میں نیشنل گرڈ کی بجلی استعمال کی جاتی ہےچار بلپوں کا بل سات ہزار روپے سے کم نہیں آتا اس قسم کا الیکٹرک چولہا ٹاون کے لئے ہرگز فائدہ مند نہیں ، صارفین نے تجربے اور مشاہدے کی بنیاد پر خبردار کیا ہے کہ اس قسم کے الیکٹرک اسٹوو ایسے علاقوں کے لیے مفید ہونگے جہاں واپڈا کے پیسکو کی بجلی نہ ہو بلکہ کسی عوام دوست تنظیم کی بجلی ہو جو صارفین سے فلیٹ ریٹ پر مناسب انداز میں بل وصول کرتی ہو، ایون، بمبوریت، یارخون ، لاسپور وغیرہ میں پیسکو کی بجلی نہیں ہے جس سے عوام محفوظ ہیں چترال ٹاون کے عوام الیکٹرک اسٹوو کابل ہر گز برداشت نہیں کر سکتے اس لیے ادارہ کو چاہیئے تھا کہ ٹاؤن ایریا کے لیے الیکٹرک اسٹوو کے بجائے گیس سے چلنے والے اسٹوو کی فراہمی کا بندوست کیاجاتا ۔
