تازہ ترین

آیون کے تین دیہات کو دریائے سے پہنچنے والے نقصانات سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، عوامی حلقے

چترال ( نمائندہ آئین) چترال بھر میں زرخیزی ، قدرتی حسن ، وسیع آراضی ، پانی کی فراوانی اور سیاحتی طور پر معروف علاقہ آیون حکومتی عدم توجہ اور بے حسی کے باعث شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہے اور خدا نخواستہ دریائے چترال کی طغیانی سے وسیع آراضی کے ساتھ ساتھ گاؤں موڑدہ ، تھوڑیاندہ اور خاص کر درخناندہ کے مکانات کے بہہ جانے کے خطرات موجود ہیں ، اس کے باوجود صوبائی حکومت ، ایریگیشن فلڈ ڈویژن اور این ڈی ایم اے کی طرف سے ان دیہات کو بچانے کیلئے کوئی کام نہیں کئے جارہے۔ بلکہ اس وقت کا انتظار کیا جارہا ہےکہ کب خدا نخواستہ دریا کا بہاؤ ان دیہات کو ملیامیٹ کردے اور وہ ان کا نظارہ کر سکیں ، گذشتہ سال سردیوں کے موسم میں چینلائزیشن کے نام سے فنڈ کرپشن کی نذر کئےگئے ۔ ایسکیویٹر کے ذریعے چند دن کام کرنے کے بعد دریا کا رخ تبدیل کرنے کی بجائے اصل مقام پر ملبے کی صفائی نہیں کی گئی ۔ یوں دریا میں طغیانی آتے ہی اس کا رخ تبدیل ہونے کے باعث قریبی دیہات و زمینات اور کھڑی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا ۔ تب سے دریا مکمل طور پر اپنا رخ تینوں دیہات کی طرف کردیا ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومتی سطح پر ان دیہات کو ممکنہ خطرات سے بچانے کیلئے قطعی طور پر کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ۔
آیون گول کے سنگم میں دریاء کی سطح پر جمع شدہ ملبہ کو صاف کرکے دریا کی روانی بحال کرنے کی بات کی جارہی ہے ، لیکن جن مشینریز کے ذریعے کام نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے اب تک خاطر خواہ کامیابی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے اس منصوبے سے آیون کو تب ہی فایدہ پہنچ سکتا ہے کہ موجودہ وقت میں دریا کا پانی اپنی کمی کی آخری حد پر ہے ۔ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیوی ایسکیویٹر کے ذریعے بڑے پتھروں کو دریا کے اندر سے نکالا جائےاور جگہ صاف کی جائے تاکہ دریا کا بہاؤ پہلے کی طرح بغیر رکاوٹ کے جاری رہے اور اس مصنوعی سیلابی ڈیم کی وجہ سے علاقے کو جو نقصان پہنچ رہا ہے اس سے بچا جاسکے ۔
آیون کے متاثرین نے صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ موڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہاہے ، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے اور موڑدہ چھتان کے سامنے حفاظتی پشتے تعمیر کرکے تھوڑیاندہ و درخناندہ کو مزید تباہی سے بچایا جائے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock