تازہ ترین

اے این پی اپر چترال کے سینئر رہنما شاہ وزیر لال آبائی گاؤں بونی میں سپردخاک

چترال (چترال ایکسپریس) اے این پی اپر چترال کے سینئر رہنما شاہ وزیر لال کو بدھ کے روز ان کے آبائی گاؤں بونی میں سپردخاک کیا گیاجوکہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے ایک دن قبل انتقال کرگئے تھے۔

دریں اثناء اے این پی سے تعلق رکھنے والی ایم پی اے محترمہ خدیجہ بی بی نے ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کی ایصال ثواب اور ان کے پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات نمایان ہیں اور ان کی رحلت سے اپر چترال کا علاقہ ایک مخلص سیاسی کارکن، پارٹی ایک بے لوث رہنما اور فخر افغان باچاخان کے فلسفے پرعمل پیرا کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO