تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے زیرِ اہتمام زیرِ التواء ڈرائیونگ لائسنس کی تقسیم کا آغاز 

چترال( چترال ایکسپریس)پشاور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لوئر چترال کے تقریباً 600 زیرِ التواء ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ تمام لائسنس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر چترال کے دفتر میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو موصول ہو چکے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر چترال عبدالسلام نے ڈرائیونگ لائسنس کی تقسیم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے متعدد ڈرائیور حضرات کو ان کے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس حوالہ کیے۔ اس موقع پر شہریوں نے اس سہولت پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بتایا کہ عوام کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں عارضی طور پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ باقی ماندہ زیرِ التواء درخواستوں کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔ تمام ایسے ڈرائیورز جن کے ڈرائیونگ لائسنس زیرِ التواء تھے وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفس لوئر چترال میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کر کے اپنے لائسنس حاصل کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO