
ضلعی انتظامیہ کا دروش اور چترال شہرمیں اضافی کرایہ وصول کرنے والے اڈہ مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی۔
چترال( چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عیسی محمد خان نے چترال میں واقع ٹرانسپورٹ اڈوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران پی ایم آر یو چیک لسٹ کے مطابق تمام سہولیات اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سہولیات کی عدم دستیابی اور اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر اڈہ مالکان اور ڈرائیورز کے خلاف
قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو پی ایم آر یو چیک لسٹ کے مطابق سروس ڈیلیوری کے اہداف اور ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں.
اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش، خلیل اللہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ دروش میں خصوصی ناکہ لگا کر سرکاری کرایوں پر عملدرامد کا جائزہ لیا۔
دورانِ معائنہ، مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے وال ڈرائیورز سے اضافی رقم مسافروں کو واپس کروائی گئی اور
ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔
