تازہ ترین

لواری ٹنل ،اطراف اور چترال شہرمیں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری

چترال(چترال ایکسپریس)لواری ٹنل اور اطراف میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔جمعرات کی شام تک 9 انچ برف پڑ چکی تھی۔جبکہ چترال شہرمیں بھی برفباری شروع ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہیں۔
جبکہ این ایچ اے کی مشینری لواری اپروچ روڈ اور گرمچشمہ لنک روڈ پر , ٹی ایم اے , سی اینڈ ڈبلیو اور کے وی ڈی اے کی مشینری ضلع کے دیگر علاقوں میں سنو کلیئرنس آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔۔
لواری اپروچ روڈ اور تمام راستے ٹریفک کیلۓ بحال ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسافروں اور سیاح حضرات کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔
کسی بھی سیاحتی مقامات کا سفر کرنے سے قبل راستوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے 1422 ٹورازم ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
دوران سفر ممکنہ حادثات اور تکالیف سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock