تازہ ترین

سریگل دامیل لوئر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جان بحق ہوگئے

چترال (چترال ایکسپریس )تحصیل دروش کےعلاقے “دامیل” کے دور افتادہ پہاڑی علاقے سری گل میں رہائشی مکان پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جان بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی دوپہر دامیل کے پہاڑی علاقے سریگل میں باچا خان ولد گل محمد کے مکان پر برفانی تودہ آگرا، اس وقت مکان میں 10 افراد موجود تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں چترال سکاؤٹس کے ایمبولنس اور دیگر سامان سمیت موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مقامی رضاکاروں کیساتھ ملکر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

امدادی سرگرمیوں کے دوران 9 لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک 8 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔

جان بحق افراد میں گھرانے کا سربراہ باچاخان ولد گل محمد عمر 35 سال، زوجہ باچا خان عمر 34 سال، حسینہ بی بی ولد باچاخان عمر 15سال، شبینہ بی بی ولد باچاخان عمر 13 سال، ارشاد احمد ولد باچاخان عمر 11 سال، شوکت احمد ولد باچاخان عمر 5 سال، بلال احمد ولد باچاخان عمر 3 سال، شاہینہ بی بی ولد باچاخان عمر 10 سال، صادیقہ بی بی ولد باچاخان عمر 7 سال شامل ہیں۔

باچا خان کے 8 سالہ بیٹے محمد زوبیر عمر 8 سال کو زندہ بچالیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock