تازہ ترین

لوئر چترال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، بھاری مقدار میں شراب اور آئس برآمد۔

ڈی پی او رفعت اللہ خان کی ہدایت پر کارروائی؛ تھانہ ایون پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (پی ایس پی) کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ایون پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

​ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس ایچ او تھانہ ایون ایس آئی عطاء الرحمن کی زیر نگرانی، اے ایس آئی محمد اسرار نے پولیس نفری کے ہمراہ ‘غوچھار کوہ’ کے مقام پر پیدل گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔ ملزم بمبوریت سے پیدل راستے کے ذریعے ایون کی طرف آ رہا تھا۔

​پولیس نے تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے درج ذیل ممنوعہ اشیاء برآمد کیں:

  • دیسی شراب: 40 لیٹر
  • آئس (Ice): 60 گرام

​گرفتار ملزم کی شناخت شکیل احمد  سکنہ دمیل، حال مقیم تھوڑیاندہ (ایون) کے نام سے ہوئی ہے۔

​پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ ایون میں منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او لوئر چترال نے واضح کیا ہے کہ ضلع کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے تک ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی سماج دشمن عنصر کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO