
ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبدالاکرم کی گریڈ 19 میں ترقی، اعلامیہ جاری
پشاور (چترال ایکسپریس) حکومتِ خیبر پختونخوا نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالاکرم کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 (PMS BS-19) میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ
کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی سلیکشن بورڈ کے 4 فروری 2026 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کی روشنی میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پروبیشن کی مدت: خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت، مذکورہ افسر ایک سال کی مدت کے لیے پروبیشن (آزمائشی مدت) پر رہیں گے۔
ترقی کے بعد عبدالاکرم
کو اسی محکمے (ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز) میں بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری (BS-19) کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے
نوٹیفکیشن کی کاپی متعلقہ حکام اور محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔
