تازہ ترین

چترال: ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ‘روشت اِستاری’ نصاب کے نفاذ کے لیے اساتذہ کے تربیتی سیشنز کا انعقاد

​ چترال (چترال ایکسپریس)ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے زیرِ اہتمام بچوں کی اخلاقی و شخصی نشوونما کے لیے تیار کردہ منفرد نصاب “روشت اِستاری” (کردار سازی نصاب) کے مؤثر نفاذ کے سلسلے میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ایک روزہ اورینٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تربیتی سیشنز گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول دروش میں بیک وقت منعقد ہوئے، جس میں ضلع بھر کے 243 پرائمری اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔
​چترال میں منعقدہ سیشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالسلام نے کی، جبکہ دروش میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خلیل اللہ نے سیشن کی سرپرستی کی۔ ان نشستوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ و فیمیل) اور دیگر تعلیمی و انتظامی افسران نے بھی شرکت کی۔ ماہرینِ تعلیم نے بطور ماسٹر ٹرینرز اساتذہ کو نصاب کے عملی اطلاق اور تدریسی حکمتِ عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

​واضح رہے کہ “روشت اِستاری” نصاب ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کا ایک بصیرت افروز اقدام ہے، جسے ضلعی انتظامیہ، جید علمائے کرام، محکمہ تعلیم، گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز و گرلز)، اسامہ وڑائچ کیریئر اکیڈمی اور جامعہ چترال کے ماہرین نے مشترکہ کاوشوں سے تیار کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچرز ایجوکیشن (DCTE) کے پی کے نے اس نصاب کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب اسے مرحلہ وار تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

​تربیتی سیشنز انتہائی انٹرایکٹو رہے، جہاں اساتذہ نے نصاب کے بہتر اطلاق کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ اس نصاب کا مقصد محض معلومات کی فراہمی نہیں بلکہ طلبہ کے کردار میں مثبت تبدیلی لانا اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بنانا ہے.
​شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ اقدام چترال کے تعلیمی ماحول میں ایک انقلابی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ “روشت اِستاری” کے ذریعے طلبہ کی اخلاقی تربیت کو نصاب کا حصہ بنا کر ایک ایسی نسل تیار کی جائے گی جو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ اخلاقی محاذ پر بھی نمایاں ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock