
لوئر چترال میں انڈر 14 فٹبال ٹورنامنٹ، ڈی سی ،ڈی پی اوکی شرکت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
چترال(چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفعت اللہ خان کے ہمراہ چترال پریڈ گراؤنڈ میں جاری انڈر 14 فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈی ایف
اے لوئر چترال کی زیر نگرانی کیا گیا تھا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے جذبے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے عزم اور کھیل سے وابستگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اپنے خطاب میں مہمانان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سمت فراہم کرتی ہیں اور معاشرے میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور برداشت جیسے اوصاف کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے صحت مند ایونٹس کی سرپرستی جاری رکھے گی۔
