تازہ ترین

رومبور وادی کالاش میں 214 خاندانوں میں ونٹرائزیشن پیکیجز تقسیم

چترال (فتح الله):وادی کالاش کے دور افتادہ علاقے رومبور میں انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے تعاون سے مسلم ایڈ کے زیر اہتمام 214 مستحق خاندانوں میں ونٹرائزیشن پیکیجز تقسیم کیے گئے۔ امدادی سرگرمی مسلم ایڈ کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سلیم الدین اور آئی او ایم کے نمائندے محمد عرفان کی نگرانی میں مکمل ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلیم الدین نے کہا کہ رومبور جیسے دشوار گزار علاقوں تک امداد کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم مسلم ایڈ ہمیشہ ان علاقوں کو ترجیح دیتی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موسمی رکاوٹوں کے باعث امداد کی بروقت تقسیم ممکن نہ ہو سکی، لیکن ادارہ دور دراز علاقوں کے مستحقین کو کبھی نظر انداز نہیں کرتا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے آئی او ایم کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے ضرورت مند خاندانوں تک بروقت ریلیف پہنچانا ممکن ہوا۔
تقریب میں سابق ویلج کونسلر عنایت اللہ شیخ قریشی نے امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناقص سڑکوں اور مشکل راستوں کے باوجود ٹیموں کی یہاں رسائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ایڈ اور آئی او ایم نے علاقے کے سینکڑوں خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا اور تقسیم کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ علاقے کے عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock