تازہ ترین

گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا پروقار ری یونین منعقد

چترال (چترال ایکسپریس) گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور پروقار ری یونین پروگرام منعقد ہوا، جس میں سابق طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد پرانے تعلقات کو تازہ کرنا اور مادرِ علمی سے وابستگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد شرکاء نے سکول کے اسمبلی گراؤنڈ میں جمع ہو کر اپنے زمانۂ طالب علمی کی یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر سابق طلباء نے اپنے پرانے کلاس رومز کا بھی دورہ کیا اور گزرے ہوئے سنہری لمحات کو یاد کیا۔

اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر، معروف سماجی و کاروباری شخصیت الحاج عید الحسین نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کا مقصد نہ صرف سابق طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے بلکہ سکول کی ترقی اور بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات کرنا ہے۔

تقریب میں چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نامور سابق اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی، جس سے ماحول انتہائی پرجوش اور یادگار بن گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد میں خصوصی ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کے ذریعے اپنے ادارے کے ساتھ تعلق کو برقرار رکھیں گے اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO