
تازہ ترین
ٹی ایم او چترال کا انگارغون واٹر سپلائی اسکیم شاشا کا دورہ، متبادل لائن بچھانے پر زور
چترال(چترال ایکسپریس)ٹی ایم اے چترال کے تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) حیدر ایوب خان نے شاشا میں واقع انگارغون واٹر سپلائی اسکیم کا دورہ کیا اور منصوبے کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکیم کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے سے بریفنگ بھی لی۔
معائنے کے دوران ٹی ایم او حیدر ایوب خان نے
امید ظاہر کی کہ ٹاؤن چترال کے لیے متبادل سپلائی لائن کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، کیونکہ واٹر سورس پر وافر مقدار میں اضافی پانی دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ متبادل لائن کی تنصیب سے شہر کے عوام کو پانی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور مستقبل میں پانی کی قلت کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
