تازہ ترین

ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کا دروش کا دورہ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

چترال(چترال ایکسپریس)فاتح الملک علی ناصر نے تحصیل دروش کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا جبکہ جاری منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی عوامی مسائل اور ضروریات سامنے آئیں، وہاں فوری طور پر فنڈز مختص کیے گئے تاکہ سڑکوں، آبنوشی، آبپاشی اور دیگر بنیادی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف محدود وسائل کے باوجود چترال کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایم پی اے نے کہا کہ ماضی میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ “قیدی 804” یعنی عمران خان خان کو ووٹ دینے سے عوام کو کیا ملا، تو چترال میں جاری ترقیاتی منصوبے اسی وژن اور عوامی اعتماد کا عملی ثبوت ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی اعتماد پر پورا اترتے ہوئے چترال کے ہر علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام جاری رکھے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO