تازہ ترین

مستوج گرلز کالج کا افتتاح خوش آئند، مستوج-یارخون روڈ پر فوری کام کا مطالبہ: پی پی پی اپر چترال

​اپر چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کے صدر سید شیر حسین نے مستوج میں گرلز کالج کے افتتاح کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر اقدام قابلِ تحسین ہے اور اس کامیابی پر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی مبارکباد کی مستحق ہیں۔

​اخبارات کے لیے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سید شیر حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی فلاح اور ترقی کے ہر کام کی بلا تفریق حمایت کرتی ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مستوج کوئی نئی بستی نہیں بلکہ قیامِ پاکستان سے قبل بھی اپر چترال کا مرکزی مقام رہا ہے، جہاں پہلے سے درجنوں اسکولز، ڈسپنسریاں اور سرکاری دفاتر قائم ہیں۔

​پی پی پی رہنما نے ڈپٹی اسپیکر کے اس بیان کی سختی سے تردید کی جس میں انہوں نے مستوج-بروغل روڈ کو صدر مملکت آصف علی زرداری سے منسوب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی نظر میں ملک کے تمام علاقے برابر ہیں اور انہوں نے بحیثیت صدر کبھی کسی ایک مخصوص شہر کے لیے الگ روڈ کا مطالبہ نہیں کیا۔ اس قسم کے بیانات حقائق کے منافی اور بدنیتی پر مبنی ہیں، جن سے پیپلز پارٹی یا آصف علی زرداری کی ساکھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ مستوج کے باشعور عوام حقیقت سے باخبر ہیں۔

​سید شیر حسین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مستوج-یارخون روڈ یارخون کے عوام کا جائز اور دیرینہ حق ہے، جس پر کسی کا نام استعمال کر کے وقت ضائع کرنے کے بجائے فوری عملی کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر روڈ کی تعمیر کا کام بلا تاخیر شروع نہ کیا گیا تو یارخون کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔