تازہ ترین

اپر چترال میں کیٹگری ڈی ہسپتال کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف آل پارٹیز، سول سوسائٹی، ٹریڈ یونین اور بار کونسل کا احتجاج۔      

اپر چترال (رپورٹ شہزاد احمد)اپر چترال کے آل پارٹیز، سول سوسائٹی، ٹریڈ یونین اور بار کونسل پر مشتمل مشترکہ پلیٹ فارم نے اپر چترال کے واحد کیٹگری ڈی سرکاری ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران مقررین نے کہا کہ کل سے ہسپتال کے اندر باقاعدہ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، جبکہ احتجاج کو مرحلہ وار پورے اپر چترال تک پھیلایا جائے گا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ کئی سال قبل بھی جب ہسپتال کی آؤٹ سورسنگ کی بات سامنے آئی تھی، تو آل پارٹیز، سول سوسائٹی اور دیگر نمائندہ تنظیموں نے حکومت، محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ کو قراردادوں اور مختلف کانفرنسز کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود چند روز قبل ہسپتال کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، جسے چترال کے عوام کسی صورت قابل قبول نہیں سمجھتے

مشترکہ پلیٹ فارم کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ آؤٹ سورسنگ کا ایم او یو فوری طور پر ختم کیا جائے اور ہسپتال کو عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری وسائل، ڈاکٹرز، عملہ اور دیگر سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔

مقررین نے واضح کیا کہ اگر معاہدہ ختم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تحریک کو پورے اپر چترال تک پھیلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ صرف احتجاج تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مطالبات کی منظوری تک بھرپور مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔