تازہ ترین

امن و قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے لوئر چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کا مشترکہ فلیگ مارچ

​چترال (چترال ایکسپریس): لوئر چترال میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے سلسلے میں لوئر چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس کے زیرِ اہتمام ایک الشان مشترکہ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

​فلیگ مارچ میں دونوں فورسز کے اعلیٰ افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ قومی پرچم کے ہمراہ نکالے گئے اس فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد علاقے میں امن، اتحاد، نظم و ضبط اور وطن عزیز سے وفاداری کے پیغام کو عام کرنا تھا۔

​سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ مشترکہ فلیگ مارچ لوئر چترال میں امن و استحکام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تمام سیکیورٹی اداروں کے مابین باہمی تعاون کا عملی ثبوت ہے۔ فلیگ مارچ کے دوران شہریوں کی جانب سے فورسز کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا اور سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔