تازہ ترین

ضلع اپر و لوئر چترال کے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لیے قاری فیض اللہ چترالی کی جانب سے نقد انعامات کا اعلان

ضلع اپر و لوئر چترال کے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لیے قاری فیض اللہ کی جانب سے نقد انعامات کا اعلان

​چترال (چترال ایکسپریس)حسبِ سابق امسال بھی معروف شخصیت محترم قاری فیض اللہ صاحب کی جانب سے ضلع اپر اور لوئر چترال کے گورنمنٹ اسکولوں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے لیے نقد انعامات دینے کا پرمسرت اعلان کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد طالب علموں کی تعلیمی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور دیگر بچوں میں محنت، لگن اور حصولِ علم کا شوق پیدا کرنا ہے۔

​اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق درج ذیل طلبہ و طالبات نقد انعامات کے مستحق قرار پائے ہیں:

​1۔ گورنمنٹ اسکولوں کے پوزیشن ہولڈرز:

​پہلی پوزیشن: محمد سلمان ولد محمد یوسف (نمبر: 1106، رول نمبر: 188493) — گورنمنٹ ہائی اسکول مژگول، اپر چترال

​دوسری پوزیشن: منصور علی ولد عامر خان (نمبر: 1101، رول نمبر: 187443) — گورنمنٹ ہائی اسکول سوسوم، لوئر چترال

​تیسری پوزیشن: ظہور عباس ولد غلام عباس (نمبر: 1100، رول نمبر: 186747) — گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول دروش، لوئر چترال

​2۔ پرائیویٹ اسکولوں کی پوزیشن ہولڈر طالبات:

​پہلی پوزیشن: زنیرہ ضمیر (نمبر: 1136) — مسلم ماڈل اسکول، شاہنگار

​دوسری پوزیشن: سنہرا قاضی (نمبر: 1126) — بروز پبلک اسکول، بروز

​تیسری پوزیشن: علیمہ قیوم (نمبر: 1124) — الخدمت فاؤنڈیشن اسکول، سٹی کیمپس چترال

​3۔ کیلاش کمیونٹی کی پوزیشن ہولڈر طالبہ:

​نمایاں پوزیشن: زلیخا بنت سوالی (نمبر: 1032) — گورنمنٹ ہائی اسکول، رومبور

​ضروری وضاحت و اہم اطلاع:

​خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان صاحب کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ یہ فہرست اب تک موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ترتیب دی گئی ہے۔ اگر کسی گورنمنٹ یا پرائیویٹ ادارے کے کسی طالب علم یا طالبہ نے مذکورہ بالا فہرست میں شامل امیدواروں سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہوں اور ان کے کوائف کسی وجہ سے نہ پہنچ سکے ہوں (بشرطیکہ یہ نمبرز امپرومنٹ کے امتحان سے پہلے حاصل کیے گئے ہوں)، تو وہ اس اعلان کے ایک ہفتے کے اندر رابطہ کر کے اپنے نتائج فراہم کریں تاکہ ان کے نام پر بھی غور کیا جا سکے۔

​رابطہ نمبر: مولانا خلیق الزمان (خطیب شاہی مسجد چترال) —

0344-9700064

​مولانا خلیق الزمان اور دیگر معززین نے تمام کامیاب طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔