
پریس کلب لوئر چترال کے وفد کی ڈی پی او محمد خالد خان سے ملاقات، تعیناتی پر مبارکباد
چترال (چترال ایکسپریس) پریس کلب لوئر چترال کے صدر ظہیر الدین نے اپنے وفد کے ہمراہ نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بطور ڈی پی او لوئر چترال تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر پریس کلب کے وفد نے
ڈی پی او محمد خالد خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پولیس اور صحافی برادری کے مابین باہمی تعاون، روابط اور مثبت پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے پریس کلب کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کی نشاندہی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ملاقات میں پولیس اور میڈیا کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
