
لوئر چترال: پندرہ پولیس اہلکار کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے
چترال (چترال ایکسپریس) ڈی پی او آفس بلچ لوئر چترال میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پانے والے 15 پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) سمیت پولیس کے دیگر افسران نے شرکت
کی۔
تقریب کے دوران ڈی پی او محمد خالد خان، ایس پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عزیز الدین، ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ، ڈی ایس پی لیگل شیر محسن الملک اور ڈی ایس پی سکیورٹی قربان پناہ نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ہیڈ کانسٹیبل کے رینک بیجز لگائے اور انہیں ترقی پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد خالد خان نے ترقی پانے والے اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقی اہلکاروں کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترقی پانے والے جوان اپنی نئی ذمہ داریاں مزید محنت، نظم و ضبط
اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں گے۔
ڈی پی او نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور پولیس فورس کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔
