کاوشات اقبال

خواب سے تعبیر تک — کامیابی محنت کرنے والوں کا حق ہے۔۔کاوشاتِ اقبال سے ایک ورق۔۔محمد اقبال شاکر

کامیابی سب کا حق ہے، بشرطیکہ انسان محنت کرے۔ محنت کے بقدر کامیابی ضرور ملتی ہے۔ دنیا کا نظام اس طرح بنایا گیا ہے کہ زیادہ محنت کرنے والے کو زیادہ اور کم محنت کرنے والے کو اس کے برابر کامیابی ملتی ہے۔ برابری کا ایک ترازو متعین ہے، جہاں سب اپنی اپنی محنت تولتے ہیں۔

دنیا کی سیاسی اور جغرافیائی تقسیم کے حوالے سے پاکستان کو تیسری دنیا کا ملک کہا جاتا ہے۔ دنیا کے بڑے چوہدریوں نے تیسری دنیا کی اصطلاح معاشی طور پر کمزور اور تعلیمی پسماندگی میں مبتلا ممالک کے لیے وضع کر رکھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ امریکہ، یورپ اور کینیڈا وغیرہ معاشی اور تعلیمی لحاظ سے تیسری دنیا سے سو سال آگے ہیں۔ دراصل ان ممالک نے سو سال پہلے وہ طریقے دریافت کر لیے تھے جو ملکوں کی ترقی کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئے۔ ان ممالک نے انسانی نفسیات پر بہت سی تحقیق کی اور تب ان کو معلوم ہوا کہ ترقی کا راز انسانی ذہن میں چھپا ہوا ہے۔ اگر انسانی ذہن کو مثبت طور پر استعمال کیا جائے تو اس کے بہت ہی مثبت قسم کے ٹھوس نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

ہمارے ملک کی ایک بڑی تعداد پر اوہام کے سائے موجود ہیں، جن کی وجہ سے ملک کی بیشتر آبادی ترقی کی نئی راہوں پر چلنے سے گریزاں ہے۔ ہمارے ملک میں کتاب پڑھنے کا رجحان بالکل ختم ہو چکا ہے۔ اس کی جگہ دوسری چیزوں نے لے لی ہے، جب کہ یورپ اور امریکہ کی لائبریریاں اب بھی آباد ہیں، نئے نئے علوم پر بے شمار کتابیں چھپ رہی ہیں اور مختلف جدید علوم پر زور و شور سے تحقیق ہو رہی ہے۔ اس تحقیق کی روشنی میں اب اے آئی کے ذریعے دنیا کے تھرڈ ورلڈ ممالک کے علاوہ ترقی یافتہ ممالک پر بھی اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے کوششیں عروج پر ہیں۔

دنیا کے تمام محققین اس بات کو ثابت کر چکے ہیں کہ کسی بھی طرح کی کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک خاص قسم کی تیاری کرنا ضروری ہے۔ اپنی زندگی کے اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے یقینِ محکم اور خود اعتمادی بنیادی عناصر ہیں۔ جدید تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ اس کے لیے اپنے اندر یقین کی قوت اور قوتِ اعتماد کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ اگر کوئی شخص ان دو باتوں کو اپنی ذات میں سمو لیتا ہے تو اس کے لیے آنے والی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنا کچھ مشکل نہیں ہوتا۔

کامیابی ہر انسان کا بنیادی حق اور خواب ہے، لیکن یہ کسی کو خودبخود یا حادثاتی طور پر نہیں ملتی، بلکہ انتہائی محنت، مضبوط ارادے اور صحیح سمت سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ یہ اپنے آپ پر یقین اور اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے سے حاصل ہوتی ہے۔ وقت دنیا کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ فضول کاموں اور سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنے خوابوں کو پورا کرنے پر وقت صرف کرنے سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

کامیابی کا سفر محنت اور مسلسل جدوجہد کی ایک خوبصورت داستان ہے۔ یہ اختتام نہیں بلکہ ایک نئے، روشن اور عظیم تر سفر کا آغاز ہے۔ آپ کی یہ کامیابی آنے والے کل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔