تازہ ترین

لوئر چترال: مختلف کارروائیوں میں 4 منشیات فروش گرفتار، چرس، آئس اور دیسی شراب برآمد

​چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ زاہد نواز کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) کی ہدایات پر لوئر چترال پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سنگین نوعیت کی منشیات برآمد کر لی۔

​تفصیلات کے مطابق:

​تھانہ دروش: ایس ڈی پی او سرکل دروش سجاد حسین اور ایس ایچ او تھانہ دروش ایس آئی حیدر حسین کی سربراہی میں اے ایس آئی اعجاز احمد اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران سکنہ گرومیل دروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 792 گرام چرس برآمد کی۔

​تھانہ کوغوزی: ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کوغوزی ایس آئی عبداللہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم شجاع الرحمن سکنہ کاری کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 619 گرام چرس برآمد کر لی۔

​تھانہ ایون: ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس ایچ او تھانہ ایون ایس آئی کفایت اللہ کی ہدایت پر ایچ سی رفیق احمد نے پیدل گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم ضمیر علی شاہ سکنہ سفید ارکاری کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 4.5 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔

​تھانہ سٹی چترال: ایس ڈی پی او سرکل چترال احمد عیسیٰ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن کی سربراہی میں آئی ایچ سی سمیر خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعجاز احمد سکنہ گہتک دنین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 52 گرام آئس برآمد کر لی۔

​تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO