
چترال لوئرٹی ایم اے عملے کی کارکردگی پر انعامات تقسیم، ٹی ایم او کی قیادت کو سراہا گیا
چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عبدالسلام نے ٹی ایم اے لوئر چترال کے عملے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں
میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں ٹی ایم اے عملے کی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کے اس جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتری لائی جائے گی۔
اس موقع پر ٹی ایم او حیدر ایوب خان کی قیادت اور مؤثر کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ انہوں نے ادارے کی بہتری اور شہری خدمات میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جس کے باعث ٹی ایم اے کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول میں متعلقہ اداروں کے کردار کو نہایت اہمیت حاصل ہے۔
