تازہ ترین

آر پی او ملاکنڈ کالوئر چترال کادورہ، پولیس سہولیات اور تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ

چترال(چترال  ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ (پی ایس پی) نے لوئر چترال کا اہم دورہ کیا، جہاں پولیس لائن پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رفعت اللہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن اقبال کریم، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال الدین سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
پولیس لائن میں چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی، جبکہ آر پی او نے یادگارِ شہداء پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور وہ فورس کا سرمایۂ افتخار ہیں۔
دورے کے دوران آر پی او ملاکنڈ نے پولیس لائن میں جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کے معیار و رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے پولیس لائن میں نئے تعمیر شدہ پولیس میس اور بارکس کا افتتاح بھی کیا۔
بعد ازاں آر پی او نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوام کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات، سروس ڈیلیوری، شکایات کے اندراج اور رہنمائی کے نظام کا جائزہ لیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو شفاف، بروقت اور باوقار انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ نے پولیس سہولت مرکز میں نئے تعمیر شدہ ملٹی پرپز ہال کا افتتاح بھی کیا اور اسے عوامی سہولت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید تقویت ملتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO