تازہ ترین

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا لوئر چترال کا دورہ، امن و امان و پولیس اصلاحات پر اہم اقدامات

چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے اپنے دورۂ لوئر چترال کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آفس بلچ میں عمائدینِ علاقہ کے ساتھ ایک اہم جرگہ اور پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

جرگے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان، اے این پی کے صدرحاجی عید الحسین،جے یو آئی کے مولانا عبدالشکور،  پی پی پی کے شہزادہ خالد پرویز، قاری عبدالجمال ناصر، خطیب مولانا خلیق الزمان، ہی ایم۔ایل این کے صدرعبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے امیر وجہیہ الدین،مغفرت شاہ، صدر تجار یونین نور خان چارویلو سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریجنل پولیس آفیسر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں امن و امان کا قیام پولیس اور عوام کے باہمی اعتماد اور تعاون سے ممکن ہے۔ انہوں نے منشیات خصوصاً آئس کے خاتمے کو موجودہ دور کا سب سے بڑاچیلنج قرار دیتے ہوئے ڈی پی او لوئر چترال کو اس کے خلاف سخت کارروائی کے خصوصی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اور اس عمل میں عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوئر چترال پولیس کی استعداد کار میں اضافہ اور کوٹہ بڑھانے کے لیے وہ اپنی سطح پر بھرپور کوشش کریں گے۔

بعد ازاں بلچ میں منعقدہ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ نے کرائم چارٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ:

مقدمات کا فوری اندراج اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی جائے

منشیات فروشوں اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ترجیح دی جائے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، کم عمر ڈرائیورز اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

بازاروں، پٹرول پمپس، ہوٹلوں اور کرایہ کے گھروں کی نگرانی مزید سخت کی جائے

عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے خصوصی آگاہی پروگرامز منعقد کیے جائیں

انہوں نے سیاحت کے فروغ کے لیے پولیس کے کردار کو مزید فعال بنانے پر بھی زور دیا۔

دورے کے دوران آر پی او نے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے اہلکاروں کے مسائل سنے اور موقع پر متعدد احکامات جاری کیے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

بعد ازاں انہوں نے زیر تعمیر پولیس لائن بلچ کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی کام کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

جرگے اور میٹنگ کے اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقے میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پولیس اور عمائدین کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock