
مادر علمی سنٹینیل ماڈل ہاٸی سکول چترال کا صد سالہ تقریبات کا آعاز۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔۔۔محمد اقبال شاکر
جمعرات 30اپریل کوگورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہاٸی سکول چترال کے خوبصورت سبزہ زار پر صد سالہ تقریبات کا باقاعدہ آعاز تلاوت ختم القرآن سے کیا گیا ۔
صد سالہ تقریب centenary celebration مادر علمی سنٹینیل ماڈل ہاٸی سکول چترال ١٠٠ سال مکمل ہونے پر مناٸی جانے والی ایک یادگار جشن سالگرہ ہے یہ تقریب تاریخی اہمیت ،کامیابیوں،کامرانیوں کے اعتراف اور مستقبل کے اہداف کے تعین کیلے مناٸی جاتی ہے یہ اس ادارے کی ایک صدی کی تاریخ اورخدمات کو یاد دلاتی ہے ان تقریبات کا اصل مقصد ماضی کی یادوں کو تازہ کرنا،کامیابیوں کا جشن منانا اور انے والے نسلوں کو تاریخی ورثے سے روشناس کرانا ہوتا ہے
یوں ہمرہان قافلہ سے کہو اے صبا۔۔
ایسے ہی گرقدم ہیں تمھارے تو ہم رہے۔
کسی بھی ادرے کے لیے سو سال کا عرصہ محض وقت کا گزر جانا نہیں بلکہ یہ ایک صدی کی محنت،جدوجہد،قربانیوں اور کامرانیوں کا عکس ہوتا ہے آج ہم گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہاٸی سکول چترال کی صد سالہ تقریبات منارہے ہیں تو یہ لمحہ ہمارے لٸے صرف جشن کا نہیں بلکہ محاسبے اور مستقل کی مبصوبہ بندی کا بھی ہے یہ جشن اس ادارے کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے جنہوں نے ایک روشن مستقبل کا خواب دیکھا اور اس سے شرمندہ تعبیر کیا سو سال قبل میں جب حالات نامساعد تھے اور وساٸل کی کمی تھی تو اس مادر علمی کی بنیاد 1926 مہتر چترال سر ناصر الملک نے رکھا یہ بتانی ہے کہ مشکل تریں حالات میں بھی یہ ادارہ چترالی قوم کو علم کی روشنی سے منور کیا یہ سفر عزم صحیح اور اخلاص کی نیت سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علم کا شمع روشن کرنا اور چترالی معاشرے کو راہ راست دکھانا تھا گزشتہ ایک صدی کے دوران اس ادارے نے بے شمار نشیب و فراز دیکھے تعلیمی میدان ہو یا ملی یا قومی معاملات گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہاٸی سکول چترال ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا ہے ہزاروں طالب علم علم وہنر کی دولت سمیٹ کر ملک و ملت کی خدمات کر رہے ہیں یہ ادارہ صرف خشت اور مٹی کی عمارت نہیں بلکہ ایک روایت، ورثہ اور ایک روشن فکر کا محافظ بھی رہا ہے
آج جب صد سالہ سنگ میل پر کھڑے ہیں
یہ دیکھ کر ذہنی،دلی سکون ملتا ہے کہ ادارہ اپنے مقصد میں سرگرم ہے جدید تعلیمی ضروریات اور رویتی اقدار کا امتزاج اس ادارے کا پہچان بن چکا ہے آج بھی اپنی پوری اب وتاب کے ساتھ اسلام،علم کی صحیح تعلیمات سے چترالی عوام کو روشناس کرا رہے ہیں سکول انتظامیہ اور اساتیذہ کرام کی محنت سے انشااللہ اس ادارے کا وقار اور بھی بلند کرے گا
صد سالہ تقریب کا آعاز یہ پیغام دیتی ہے کہ یہ ادارہ جدید ساٸنسی اور فنی علوم کے ساتھ اخلاقی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے معاشرے میں امن وامان بھاٸی چارے اور یکجہتی کی فروع کیلے کام کریں گے اور اکابریں کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ خلوص دل سے کام کریں گے ۔اخر میں پرنسپل سید عبدالباری ،واٸس پرنسپل شاہد جلال،اساتیذہ کرام، ڈی ای او سید مفتاح الدین، علماۓ کرام ،ال ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر نثار بابا،چترال پریس کلب کےصدر ظھیر الدین،اولڈ سٹوڈنٹ صدر عید الحسین ،سوشل وکر عنایت اللہ اسیر اور پی ٹی سی کونسل اور دیگر سکول سٹاف جنہوں نے اس صد سالہ سفر میں تقریب کا افتتاح کیا یہ سو سالہ جشن اہل چترال کیلے ایک نٸے باپ کا آعاز ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ سینٹینیل ماڈل ہاٸی سکول چترال کو مزید ترقی عطا فرماٸے اور اس سے قیامت تک علم حکمت کا خوبصورت گلشن بناۓ رکھے جہاں خزان کا نام ونشان نہ ہو امین۔
