تازہ ترین

بونی میں تنظیم اساتذہ پاکستان کی ’’تعمیر انسانیت تعلیمی کانفرنس‘‘، اساتذہ کی خدمات کا اعتراف

اپرچترال (چترال ایکسپریس) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع اپر چترال کے زیر اہتمام ’’تعمیر انسانیت تعلیمی کانفرنس‘‘ گزشتہ روز بونی میں منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے تعلیم کے ذریعے انسانیت کی تعمیر، طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی تربیت اور معاشرے کی اصلاح میں اساتذہ کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
کانفرنس کی صدارت ضلعی صدر نورالہادی ناجی نے کی، جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال ڈاکٹر عبدالمالک اور تنظیم کے صوبائی نائب صدر بختیار زمین مہمانان خصوصی تھے۔ درس قرآن کی سعادت شعبہ تربیت کے ضلعی نگران مولانا محمد عثمان نے حاصل کی۔
کانفرنس سے معروف ادیب محمد جاوید حیات، تنظیم اساتذہ پاکستان لوئر چترال کے صدر مولانا سفیراللہ، جامعہ چترال کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، روز چترال کے سربراہ ہدایت اللہ، سابق ضلعی صدور ضیاء الدین اور سلطان محمد، ضلعی صدر نورالہادی ناجی، صوبائی نائب صدر بختیار زمین اور ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد صرف علمی قابلیت پیدا کرنا نہیں بلکہ انسان کی اخلاقی، فکری اور سماجی تربیت بھی ہے۔ استاد معاشرے کی تعمیر اور اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اساتذہ کو طلبہ کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
اس موقع پر شعبہ بہبود اساتذہ کے ضلعی نگران کرم الٰہی نے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے قراردادیں پیش کیں۔
کانفرنس کے اختتام پر ڈی ای او اپر چترال ڈاکٹر عبدالمالک کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ ریٹائر ہونے والے اساتذہ و تنظیمی ارکان سلطان محمد، محمد جاوید حیات، خواجہ حبیب الرحمن، غلام احمد، ناظم اللہ، سید عطاء اللہ شاہ، غلام اسماعیل اور سید افسر شاہ کی تدریسی و تنظیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز دی گئیں۔
اسی طرح چیئرمین روز چترال ہدایت اللہ کو حسن کارکردگی ایوارڈ دیا گیا، جبکہ سال 2026ء کے بہترین اساتذہ کا اعزاز حاصل کرنے والے فضل الرحمان اور غیاث الدین کو بھی توصیفی شیلڈز پیش کی گئیں۔
کانفرنس کی نظامت کے فرائض ضلعی سیکرٹری احسان اللہ اور تحصیل صدر فضل الرحمان نے انجام دیے۔ تقریب مولانا قاضی دانش احمد ضیاء کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ بعد ازاں تنظیم کے ضلعی اجتماع میں چھ نئے ارکان سے صوبائی نائب صدر بختیار زمین نے حلف لیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔