تازہ ترین

مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اپر چترال کا گورنر راج کا خیرمقدم، ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے کا پرزور مطالبہ

​اپر چترال (جمشیداحمد )ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور صوبائی منظر نامے کے پیشِ نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اپر چترال نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر میڈم نوشابہ نے اپنی خواتین کابینہ کے ہمراہ اپر چترال پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کا باضابطہ مؤقف پیش کیا۔

​پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈم نوشابہ نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دورِ حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کو پشتِ ڈال کر تمام تر توانائیاں اور قومی وسائل محض جلسوں، جلوسوں اور دھرنوں کی نذر کر دیے گئے، جس کے باعث عوام آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے صوبے میں امن و امان کی بگھڑتی ہوئی صورتِ حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سدّباب کرنے کے لیے فی الفور اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت تھیں

​میڈم نوشابہ نے واضح کیا کہ موجودہ ناگفتہ بہ حالات میں گورنر راج کا نفاذ نہ صرف آئینی ضرورت تھا بلکہ صوبے کو معاشی و انتظامی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ بھی تھے۔

​صدرخواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ ن اپر چترال نے موجودہ انتظامی سیٹ اپ اور گورنر خیبر پختونخوا سے زوردار مطالبہ کیا کہ اپر چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں جاری تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو بلا تعطل اور ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔

 صدر خواتین ونگ اپر چترال نے ممبر قومی اسمبلی غزالہ انجم کی سیاسی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے چترال کی عوام کے لیے ان کی بے لوث خدمات کی بے حد تعریف کی گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔