عالمی حالات

شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدرڈ ،453حجاج کرام شہید719سے زائد زخمی

مکہ (نیٹ ڈیسک)منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدرڈ مچ گئی جس کے باعث اب تک 453حاجییوں کی شہید ہونے کی اطلاعات ہے جس میں 7پاکستانی بھی شامل ہے۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق رمی جمرات کے دوران اچانک بھگدرڑ مچ گئی جس کے باعث 453حاجیوں کی شہید ہونے کی جبکہ719حاجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہیں جنہیں ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے منیٰ جنرل ہسپتال پہنچانے کاسلسلہ شروع کر دیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ بھگدرڑ کے نتیجے میں مزید حاجیوں کے شہید ہونے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت انتہائی تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ شہید ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت سامنے آ گئی ہے جس کا نام زاہد گل ہے اور اس کا تعلق پاکستان سے ہے ،مقامی ذرائع کا کہناہے حادثہ  مکتب نمبر 93 کے قریب پیش آیا ہے جہاں پر زیادہ تعداد میں الجزائر کے حاجی مقیم ہیں۔

 

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO