انعامی بانڈ رکھنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری یا بری خبر

اسلام آباد : اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوامی سہولت کےلیے چالیس ہزار والے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پرائز بانڈ کی مدت میں توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت 40 اور 25 ہزار والے بانڈ کے حامل افراد 30 ستمبر تک بانڈ کیش کراسکتے ہیں۔

چالیس ہزار اور پچیس ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ فناشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط میں شامل تھا۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے 7 اور 15 ہزار پرائز بانڈ بھی ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، فیصلے کے مطابق یکم جنوری 2022 سے 7 ہزار پرائز بانڈ ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا جب کہ 15 ہزار والے پرائز بانڈ کو 30 جون تک کیش کروایا جاسکے گا، یکم جولائی سے 15 ہزار والا انعامی بانڈ ردی کا کاغذ تصور کیا جائے گا اور ان بانڈز کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔