عالمی حالات

وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کی جوہری مرکزکا اہم دورہ

جوہری صلاحیتوں پرمکمل اطمینان کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کی جوہری مرکزکا اہم دورہ :جوہری صلاحیتوں پرمکمل اطمینان کا اظہار،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں سٹریٹجک فورسزکمانڈ نیوکلیئر فیسیلٹی کا دورہ کیا۔ چیئرمین جوئنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم کو پاکستان کے سٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ایس پی ڈی کے تمام سائنسدانوں اور عملے کی انتھک محنت کی تعریف کی۔

عمران خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع کومضبوط بنانے کے لئے ایس پی ڈی کا کردار اطمینان بخش ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock