
لواری ٹنل اور گردونواح میں برف باری، روڈ ہر قسم کے امدورفت کیلئے بحال ، ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
چترال (چترال ایکسپریس)لواری ٹنل اور گردونواح میں برف باری جاری ہے تاہم روڈ ہر قسم کے امدورفت کیلئے بحال ہے۔ اور ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانان
مسافروں کی مدد اور رہنمائی کیلۓ 24/7 ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔چترال پولیس لوئر کی طرف سے مسافر اور سیاح حضرات کوہدایات کی گئی ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں،دوران سفر ممکنہ حادثات اور پھسلن سے بچنے کیلۓ سنو چین کا استعمال کریں۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق معلومات حاصل کرکے سفر کریں۔اورکسی بھی ایمرجنسی صورتحال اور رہنمائی کیلۓ پولیس کنٹرول نمبر 0943/412959 یا پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر رابطہ کریں۔
