جشن قاقلشٹ پولو مقابلے اختتام پذیر چترال اے ٹیم نے ٹائیٹل اپنے نام کرلی
اپر چترال (جمشیداحمد )بونی پولوگراونڈ میں جاری جشن قاقلشٹ پولو مقابلے اختتام پذیر ہوئے پولو کا فائنل چترال اے اور ہیڈکواٹر بونی کے درمیاں
کھیلا گیا چترال اے نے واضح بھرتری یعنی صفر کے مقابلے میں اٹھ گولوں سے کامیابی حاصل کرکے جشن قاقلشٹ ٢٠٢٥ کا ٹائٹل اپنا نام کر لی فائینل کے مہمان خصوصی سی ای او ناٹ نسٹ طارق حسن
تھے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی چترال اے کھلاڑی اضغر حسین کو مین اف دی میچ اور الیاس احمد کو مین اف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا اس ہی طرح کے صوبیدار حاکیم سرور کے کھوڑے کو بہترین گھوڑا قرار دیا گیا۔
جشن قاقلشٹ کمیٹی کے وائیس چیرمین پرویزاحمد نے جشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانوں اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔جشن قاقلشٹ کمیٹی کے جنرل سکرٹری محمد حبیب خان نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کلچر اینڈ ٹوررم اتھارٹی خیبر پختون خواہ ضلعی انتظامیہ لائین ڈیپاٹمنٹ ٹی ایم ایزکی بہترین تعاون کا شکریہ ادا کیا ا خر میں ونر اور رنر اپ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی گئی بونی پولو گراونڈ شائیقین سےکھچا کھچ بھر ہوا تھا ہزاروں شائیقیں فری اسٹائیل پولو کے فائینل سے لطف اندوز ہوئے ۔اسطر ح بونی سنیر اور تورکھو سنیر ٹیموں کے درمیان ایک شو میچ کا بھی گیا
جو کہ بونی سنیر پولو ٹیم تین کے مقابلے میں سات گول سے تورکھو سینئر پولو کو شکست دی اسطرح روایتی بندوق سیاح کمان سے نشانہ بازی( موگہ) کا مقابلہ حسیں زرین چارویلو تورکھو اور( ویشو) کا مقابلہ حسین احمد استارو نے جیت لیا اسطرح بوڈی دیک کو تورکھو اور رسہ کشی صفدر چرون اور اسپیشل پرسن دوڑ کو اسپیشل پرسن نوروز یارخون نے چیت لی۔مہمان خصوصی ضلعی انتظامیہ کے افسراں ودیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کی مہمان خصوصی طارق حسن نے جشن قاقلشٹ کمیٹی کو پچاس ہزار اور رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا
