تازہ ترین

چترال کے عوامی حلقوں نے روٹی 190گرام 30روپے کا نیا نرخنامہ مسترد کردیا

چترال (چترال ایکسپریس) چترال کے عوامی حلقوں نے روٹی کے بارے میں نئی نرخنامے کو یکسر مسترد کردیاجسے 190گرام اور قیمت 30روپے مقرر کردی گئی ہے۔ بدھ کے روز ایڈیشنل ڈی سی عبدالسلام کے زیر صدارت ضلعی پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں انتظامیہ کی طرف سے روٹی کی قیمت 200گرام کرنے کی تجویز پیش ہوئی لیکن تجاریونین کے صدر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چارویلو نور احمد خان اور دوسرے تاجر رہنماؤں اورتندور مالکان کی طرف سے اس کی مخالفت میں دلائل سامنے آئے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں پی ٹی آئی، پی پی پی اور جماعت اسلامی کے نمائندوں اور ڈی ایف سی ارشد حسین کی طرف سے ان کی حمایت پر صدر مجلس نے روٹی کی 190 گرام اور وزن 30مقرر کردی۔ دریں اثناء عوامی حلقوں کے مطابق آٹاکی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50فیصد سے ذیادہ کمی آنے کے باوجود روٹی کی وزن میں صرف 20گرام کا اضافہ کرنا ناقابل قبول ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO